سبحان اعوان اور زینب مظہر کے ڈرامہ سیریل انتہا کا پہلا ٹیزر جاری

لاہور (شوبز نیوز) اداکار سبحان اعوان اور زینب مظہر ڈرامہ سیریل انتہا میں پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے۔نجی ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل انتہا میں سبحان اعوان اور زینب مظہر کے علاوہ سحر افضل اور فرقان قریشی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔مرکزی کاسٹ کے علاوہ اس میں اداکار جاوید شیخ، عتقیہ اوڈھو، سبرین حسبانی ودیگر اداکار شامل ہیں۔ہر مسکراہٹ خوشی کو نہیں چھپاتی، کچھ دھوکا چھپاتے ہیں۔ٹیزر کو یوٹیوب پر لاکھوں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط دیکھنے کے لیے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔فہد مصطفی اور ڈاکٹر علی کاظمی کی بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کردہ اس ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض را ایاز شہزاد نے انجام دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں