لاہور(بیوروچیف) سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔اس حوالے سے ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کا ثمر ہے۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر1شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔



