سبزی منڈی کے قریب ملاوٹی ہلدی تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزی منڈی کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر ملاوٹی ہلدی تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا۔ 180کلو گرام ملاوٹی ہلدی، مشینری قبضہ میں لے کر تلف کر دی’ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ سدھار سبزی منڈی کے قریب ملاوٹی ہلدی تیار کر کے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی ہے جس پر پی ایف اے کی ٹیم نے مذکورہ گرانڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا تو بھوسہ اور ممنوعہ رنگ استعمال کر کے ہلدی اور مرچوںمیں ملاوٹ کی جا رہی تھی اور موقع پر 180کلو گرام تیار ملاوٹی ہلدی، مکسنگ مشینری قبضہ میں لے لیں ۔ ملازمین کا میڈیکل ریکارڈ بھی دستیاب نہ تھا اور لیبل بھی پیور فوڈ ریگولیشنز کے خلاف پایا گیا مذکورہ یونٹ کو بند کروا دیا۔ یاد رہے کہ ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کی موذی امراض کا سبب بھی بنتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں