سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو سبزیاں اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس حوالے سے کہا ہے منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔علی الصبح منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں