31

سبسڈی والی اشیاء یوٹیلیٹی سٹور سے غائب ‘ صارفین خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور

سرگودھا (بیوروچیف) امپورٹڈ حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دینے کا بلند و بانگ دعویٰ کرنیوالے حکمرانوں نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے یوٹیلٹی سٹورزپر وہ اشیاء دستیاب ہی نہیں جن پر سبسڈی دی گئی ہے جن میں آٹا، گھی اور دالیں وغیرہ شامل ہیں ان خیالات کا اظہار الحاج ممتاز اختر کاہلوں اور بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اشیاء کی عدم دستیابی کے باعث یوٹیلٹی سٹور ویران پڑ گئے ہیں صارفین چکر لگا لگا کر رُل گئے ہیں جبکہ آٹا اور گھی کی بڑی قلیل مقدار ہفتہ بھر میں صرف 2دن کیلئے بھجوائی جاتی ہے یہ اشیاء جان بوجھ کر روکی جارہی ہیں اور انکی سپلائی محدود کی جارہی ہے جس سے عوام خاطر خواہ مستفید نہیں ہورہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں