سبق یاد نہ کرنے پر سگندل ٹیچر کا طالبعلم پر تشدد،دانت توڈ ڈالے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ نیشنل کالونی میں نجی سکول کی سنگدل ٹیچر کا سبق یاد نہ کرنے پر 13سالہ طالب علم پر وحشیانہ تشدد سے بچے کے دانت ٹوٹ گئے، پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سکول ٹیچر ماریہ کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نیشنل کالونی میں نجی سکول کی لیڈی ٹیچرز ماریہ اور سائرہ نے سبق یاد نہ کرنے پر 13سالہ بچے شاہ زیب کو چھڑی سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچے کے دانت ٹوٹ گئے، لواحقین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی تو ملت ٹائون پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سکول ٹیچرز ماریہ اور سائرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ٹیچر ماریہ بی بی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ قائمقام سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں