سب انسپکٹر ذیشان رندھاوا کو بحال کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سروس ٹربیونل نے سب انسپکٹر ذیشان رندھاوا کو محکمانہ واجبات سمیت نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ مذکورہ پولیس آفیسر کو ناقص کارکردگی اور کرپشن سمیت مختلف الزامات کے باعث نوکری سے فارغ کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے محکمہ کے خلاف سروس ٹربیونل سے رجوع کیا تو فاضل عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر سب انسپکٹر ذیشان رندھاوا کو تمام واجبات سمیت ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں