سب انسپکٹر پر لگائے جانیوالے الزامات جھوٹے نکلے

جڑانوالہ(نامہ نگار) سب انسپکٹر میاں آفتاب کیخلاف دی گئی درخواست اور سوشل میڈیا پر مبینہ زیادتی کے لگائے گئے الزامات کو خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں بے بنیاد و جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا،سب انسپکٹر کے مخالفین نے مبینہ طور پر میری ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر بیان دلوائے تھے، خاتون نے تحریری بیان بھی جمع کروا دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 147 ر-ب کی رہائشی مقدس اختر نے 2 روز قبل سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا تھا کہ سب انسپکٹر میاں آفتاب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسکے گھر داخل ہوا جبکہ گھر سے طلائی زیورات اور موٹر سائیکل ساتھ لے گیا جبکہ مبینہ طور پر اسکے زنا بالجبر بھی کرتا رہا ہے خاتون کی جانب سے سب انسپکٹر پر لگائے الزامات کے دوسرے دن ہی اصل معاملہ سامنے آ گیا مقدس اختر نے تحریری طور پر اور اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس نے سب انسپکٹر میاں آفتاب پر اسکے مخالفین میاں صابر وغیرہ کی جانب سے ڈرانے پر بے بنیاد و جھوٹے الزامات عائد کئے اصل حقیقت میں میاں صابر کیساتھ اسکی ویڈیوز موجود ہے جو اس نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی اور سب انسپکٹر میاں آفتاب کی کردار کشی کیلئے اکسایا تھا خاتون نے پولیس کے اعلی افسر کو تحریری طور پر بیان دیا ہے کہ وہ سب انسپکٹر میاں آفتاب کیخلاف دی گئی درخواست پر نہ صرف کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتی ہے بلکہ سب انسپکٹر پر لگائے الزامات میں کوئی حقیقت نہ ہے پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی جانب سے تحریری طور پر بیان دینے کے بعد سب انسپکٹر میاں آفتاب پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے تمام تر الزامات جھوٹے و بے بنیاد ثابت ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں