5

سب رجسٹرار نہ ہونے سے ماموں کانجن کے شہریوں کو زمینوں کی رجسٹریاں انتقال کرانے میں مشکلات

ماموں کانجن(نامہ نگار)اے ڈی ایل آر، انچارچ لینڈ ریکارڈ سینٹر نہ سب رجسٹرار ،زمینوں کی رجسٹریاں انتقالات کرانے والے رل گئے تفصیلات کے مطابق لینڈ ریکارڈ سینٹر ماموں کانجن سے اے ڈی ایل آر کا ایک عرصہ قبل یہاں سے تبادلہ کمالیہ کردیا گیا تھا تب سے اسکی جگہ کسی دوسرے کو یہاں تعینات نہیں کیا گیا بلکہ اسی کو ماموں کانجن کا اضافی چارج دے رکھا ہے جو ہفتے میں ایک دن یہاں آتی ہے جس میں سے بھی اکثر کمالیہ میں مصروفیت یا میٹنگ وغیرہ کی وجہ سے یہاں آنے میں مسنگ ہو جاتی یے جس کے باعث نہ صرف انتقالات کرانے والے لوگوں پریشانی ہوتی ہے بلکہ لون ،ضمانت کی فردیں کینسل کرانے اور نکلوانے والے بھی ذلیل و خوار ہوتے ہیں اوپر سے لینڈ ریکارڈ سینٹر کے انچارج کا بھی15روز قبل تبادلہ ہو گیا ہے جسکی جگہ بھی کسی کوتعینات نہ کرنے وجہ سے سائلین کو پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے جبکہ یہاں سب رجسٹرار کی تقرری بھی نہیں کی گئی جس وزنہ سے روزانہ کئی مردوخواتین کو اپنی اراضی کی رجسٹریوں کے لئے50کلو میٹر کا اذیت ناک سفر کرکے تاندلیانوالا جانا پڑتا جہاں بھی کھبی سب رجسٹرار ملتا ہے کھبی لوگوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑتا ہے اہل علاقہ کے مطالبے پر ڈی سی فیصل آباد ہر پندرہ دن بعد تاندلیانوالا سب رجسٹرار کو ماموں کانجن آکر رجسٹریاں کرنے کاپابند کیا تھا جوپہلے توآتیرہے جس سے یہاں کے لوگوں کو کافی آسانی رہی مگر اب گزشتہ چھ ماہ سے سب رجسٹرار نے بھی آنا بند کردیا ہے جبکہ اہل مد کمشن کے تقرر پر20ہزار کااضافی خرچہ آتا ہے علاقہ ماموں کانجن کے لوگوں نے ڈی سی فیصل آباد سے یہاں سب رجسٹرار،اے ڈی ایل آر اور لینڈ ریکارڈ انچارج کی تقرری کرکے لوگوں کے رجسٹری انتقالات اور فردوں کے حصول کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں