67

ستارہ کیمیکل کا مال تبدیل کرکے افغانستان لے جانیوالے ڈرائیور پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بلوچنی پولیس نے ستارہ کیمیکل انڈسٹری کے کاسٹک سوڈا کو تبدیل کرے چاول وغیرہ افغانستان لے جانے والے کنٹینرز کے ڈرائیورز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق سینئر ڈپٹی مینیجر ایکسپورٹ ستارہ کیمیکل محمد اقبال نے بتایا کہ اس نے افغانستان کیSTLکمپنی سے300میٹرک ٹن کاسٹک سوڈا بجھوانے کا معاہدہ کیا اور ستارہ کیمیکل سے انوائس اور دیگر ڈاکو منٹس تیار کرکے کنٹینرز پر کاسٹک سوڈا لوڈ کروا کر طور خرم بارڈ کے ذریعے افغانستان بجھوایا بعدازاںڈرائیورز نے ملی بھگت کرکے کاسٹک سوڈا کو تبدیل کرکے اس میں چاول اور دیگر سامان لوڈ کرکے طورخم بارڈ کی بجائے چین بارڈ کے ذریعے افغانستان لے جانے کی کوشش کی جہاں پر چیکنگ کے دوران مال پکڑا گیا۔جس پر بلوچنی پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنیوالے ڈرائیورز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں