ستھرا پنجاب توقع سے زیادہ بڑا پروگرام بن چکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ ن سے ش نکالنے والے آ ج خود تقسیم اورایک دو سر ے پر کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں- کے پی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کوفارغ کرنا اس بات کاثبوت ہے کہ بانی ٹی آئی ٹولے میں اختلا ف ہے ایک صفحہ پر نہیں-مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس میں وزیراعظم ۔وزیراعلیٰ سمیت تمام ارکان اورکارکنان پارٹی قائد میاں نواز شریف کی قیادت پرمتحدہیں-ان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے مسلم لیگ ن کو تقسیم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ان کو دھول چاٹنا پڑی، آج وہ سب اپنے انجام کو پہنچے، جو اب کر رہے ہیں، وہ بھی انجام کو پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں آ ج عوام کو ہرسطح پر بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں کسی ضلع کو دوسرے ضلع سے صفائی کیلئے مشینری نہیں مانگنا پڑے گی، ستھرا پنجاب توقع سے زیادہ بڑا پروگرام بن چکا ہے۔ کوئی سوچ سکتا تھا کہ میانوالی، وزیرآباد میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ آئے گی، لوگ ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سفر کرنے پر مجبور تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20روپے ہے اتنا تو چنگ چی کا بھی کرایہ نہیں ہوتا جبکہ طالب علموں، بزرگوں خواتین، معزور افراد کے لیے بس فری ہے۔ اپریل مئی تک 1500 الیکٹرک بسیں آجائیں گی، بڑی خوشی ہے کہ لوگ اس بس کو استعمال کر رہے ہیں، لوگوں کو ایک باعزت سواری کم کرائے پر دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں