12

ستھرا پنجاب مہم کے تحت تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کریں

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، میونسپل، صحت، زراعت، پی ایچ اے، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں14 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جاری اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایجنڈے میں گندم کی بوائی، الیکٹرک بسوں کی سیفٹی، آوارہ کتوں کی تلفی، ریڑھی بازاروں کی تنظیم نو، ستھرا پنجاب مہم، سٹی بیوٹیفکیشن، انسداد ڈینگی سرگرمیاں، گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام، فلٹریشن پلانٹس کی بحالی، تجاوزات کے خلاف آپریشن، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، سرکاری ہسپتالوں کی مینجمنٹ، انسداد سموگ سرگرمیوں اور تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ کی نشاندہی و بحالی جیسے امور شامل تھے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں خراب سٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں اور بعد ازاں نئی جگہوں پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔ اجلاس میں انسداد سموگ سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری سروے پر بھی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں