172

”ستھرا پنجاب پروگرام ” پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، ڈی جی FDA محمد آصف چوہدری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کے تحت” ستھرا پنجاب” پروگرام پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیاس سلسلے صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے وسیع پیمانے پرآگاہی مہم شروع کریں۔ یہ ہدایت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ ، چیف انجینئر مہرایوب ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج ، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ راحیل ظفرودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہاکہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت متعلقہ محکموں کو ذمہ داریوں کا احساس اور صفائی کلچر کو فروغ حاصل ہونے سے گلی محلوں اور شاہراہوں پر صاف ستھرا ماحول میسر آئیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں