2

ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد میں غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کو بروقت کلیئر نہ کرنے کی صورت میں ستھرا پنجاب کے ٹھیکیدارکو فی پوائنٹ5،5لاکھ روپے جرمانہ عائدکرنے اور اسسٹنٹ کمشنرزکوغفلت کے مر تکب مانیٹرنگ آفیسرز کیخلاف سخت محکمانہ ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور ضلع بھر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدا یت کی۔انہوں نے وارننگ دی کہ شاہرات،گلی محلو ں میں کوڑا کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل مینیجرز اور مانیٹرنگ آفیسرز کی کارکردگی کی جانچ اب ہر3 ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنر خود کرے گااورغفلت و لاپرواہی برتنے والے فیلڈ سٹاف کو فوری نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزکو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سروے کرنے اور تصاویر کے ذریعے رپورٹ پیش کرنے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں