60

ستھرا پنجاب کے تحت جنرل بس سٹینڈ سرگودھا میں صفائی کے بہترین انتظامات

سرگودھا(بیوروچیف)جنرل بس سٹینڈ میں انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ستھرا پنجاب پالیسی کے تحت صفائی کی بہترین صورتحال،مسافر کو بہترین سفری سہولیات کھانے پینے کی معیاری اشیا کی فراہمی جاری اڈہ انسپکٹر ہمہ وقت دفتر میں موجود رہ کر خدمات انجام دے رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق اڈہ انسپکٹر اختر باجوہ کی تعیناتی کے بعد لاری ڈہ سے کرپشن بدعنوانی چوری اور گراں فروشی کا صفایا ہو چکا ہے مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ لاری اڈہ کی تاجر برادری سے بھی بھرپور تعاون کیا جارہا ہے اور مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہا ہے جوکہ ایڈمنسٹریشن کی بہترین مثال ہے اکانٹ کا شعبہ بھی منافع بخش پالیسی کی طرف گامزن ہے اکانٹنٹ عامر شاہ بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں عامر شاہ ایک محنتی ذہین ایماندار شخص ہیں اور سیکرٹری ار ٹی ملک طاہر اڈہ انسپکٹر اختر باجوہ کی قیادت میں اعلی کارکرگی کے تحت لاری اڈہ کی تعمیروترقی کے لیے کام کررہے ہیں جنرل بس سٹینڈ سرگودھا میں صفائی اور کھانے پینے کی اشیا کی سخت چیکنک کی جاتی ہے اور ناقص اشیا کی سپلائی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے اڈہ انسپکٹر سرگودھا اختر باجوہ ایک دیانتدار میرٹ پر کام کرنے والے افسر ہیں جب سے عہدے کا چارج سنبھالا لاری اڈہ دن دوگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت لاری اڈہ میں انے والے ہر سائل کا مسئلہ فوری حل کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں