ستیانہ روڈ پر کرنٹ لگنے سے16سالہ لڑکا چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر مچھلی فارم کے قریب کینال سیف ہومز میں پانی والی ٹینکی کا لیول چیک کرتے ہوئے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے 16سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ کینال سیف ہومز کا رہائشی 16سالہ حسنین رضا ولد حسن رضا گھر کی چھت پر پانی کی ٹینکی کا لیول کرنے لگا تو قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو چھو جانے سے زور دار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو حسنین رضا زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم ریسکیو1122 نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں