57

ستیانہ روڈ کے تاجروں کا امین بٹ کی قیادت پرا عتماد کااظہار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میرا جینا مرنا تاجروں کے ساتھ ہے’ میں نے ہمیشہ اپنے تاجر بھائیوں کے حقوق کی رکھوالی کی ہے’ یہی وجہ ہے کہ شہر بھر کا تاجر طبقہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کو ہی اپنا مخلص اور حقیقی مسیحا مانتے ہیں ‘کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت امین بٹ ہی تاجروں کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کر رہا ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے ستیانہ روڈ گلی نمبر9 کے یونائیٹڈ انجمن تاجران کا سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے ساتھ الحاق کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر اس موقع پر گول چنیوٹ بازار کے صدر شیخ ناصر’ جنرل سیکرٹری میاں ابوبکر پومی’ بھوانہ بازار کے صدر حافظ یحییٰ طارق’ سلطان علوی’ یونائیٹڈ انجمن تاجران گلی نمبر9 ستیانہ روڈ کے ایگزیکٹو ممبران مہر طاہر’ شیخ بلال’ مہرحمزہ’ محمد زاہد’ محمد شکیل’ امین بلا’ ملک علی شیخ ہمایوں’ محمد اسلم’ عثمان خاں کے علاوہ گلی نمبر9 ستیانہ روڈ کے دکانداروں کثیر تعداد موجود تھی’ امین بٹ نے کہا کہ اس وقت تاجروں کو دلیر اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے جو انتظامیہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکے’ ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر تاجروں کے حقوق کا تحفظ نہیں ہو سکتا’ انہوں نے یونائیٹڈ انجمن تاجران گلی نمبر9 ستیانہ روڈ سے کہا کہ گلیوں میں کسی قسم کا کوئی آپریشن کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا’ لہٰذا آپ سب دکاندار ابھی اپنے شیڈ نہ اتاریں’ اگر کارپوریشن کا عملہ تجاوزات کی آڑ میں شیڈ اتارنے آئے تو انہیں سمجھائیں کہ انتظامیہ اور امین بٹ گروپ کے مابین جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں طے ہوا کہ گلیوں میں آپریشن نہیں ہو گا’ جبکہ مین ستیانہ روڈ کی دکانوں پر شیڈ کی لمبائی پانچ فٹ کی ہو گی’ آپ سب دکاندار پانچ فٹ کا شیڈ لگا لیں’ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں فیصل آباد کے سوا کہیں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا’ آپ کا نعرہ ہے کہ آپ کی حکومت تاجر دوست ہے اور کسی کا روزگار چھیننے نہیں بلکہ روزگار دینے آئی ہے’ ہم سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کے آرڈر کی آڑ میں پنجاب گورنمنٹ کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور تاجروں کو (ن) لیگ سے دور کیا جا رہا ہے’ اس لئے فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا فوری نوٹس لیں اور تاجروں کی آواز بنیں’ اس موقع پر یونائیٹڈ انجمن تاجران گلی نمبر9 ستیانہ روڈ کے ایگزیکٹو ممبران مہر طاہر’ شیخ بلال’ مہرحمزہ’ محمد زاہد’ محمد شکیل و دیگر نے اپنی انجمن کا سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا اور تسلیم کیا کہ اس وقت امین بٹ ہی تاجروں کی متفقہ آواز ہے جو تاجروں کیلئے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے’ اس جنگ میں ہم بھی امین بٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کا ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں