فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے نائب صدر حافظ ارسلان اور مدنی اسٹیٹ ایجنسی کی طرف سے صدر شوکت علی رانا’ سینئر نائب صدر شفاعت علی رانا سمیت نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا’ استقبالیہ تقریب جلسہ میں تبدیل ہو گئی اور پورا ستیانہ روڈ مہمانوں کے استقبال کیلئے امڈ آیا’ استقبالیہ تقریب میں صدر شوکت علی رانا’ شفاعت علی رانا سینئر نائب صدر’رانا قدیر حسین جنرل سیکرٹری’ حاجی محمد جمیل سرپرست اعلیٰ’ میاں افتخار حسین چیئرمین’ حاجی تفسیر حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری’ محمد ارشد’ سجاد احمد’ محمد نعیم’ محمد یعقوب’ محمد ادریس لودھی’ محمد شہباز کاشف’ محمد فیاض بٹ’ حبیب قصائی’ حاجی محمد خالد نائب صدور’ خواجہ محمد اکرام سیکرٹری نشرواشاعت’ فضل الٰہی فنانس کے علاوہ ستیانہ روڈ کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ مہمانوں کی آمد پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا اور مہمانوں کو ڈھول کی تھاپ میں سٹیج تک لایا گیا’ اس موقع پر جگہ جگہ استقبال کے لئے کھڑے دکانداروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شوکت علی رانا نے کہا کہ حافظ ارسلان اور ان کی ٹیم نے جس اندازسے ہمارا استقبال کیا ستیانہ روڈ کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی’ ہم اسے کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ‘ انہوں نے کہا کہ جب بھی ستیانہ روڈ کے دکانداروں کو کوئی مسئلہ پیش ہے کہ ہم نے اپنی خدمات پیش کی ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے جب تک مسائل نہ ہو جائیں’ انہوں نے کہا کہ ستیانہ روڈ ہمارا گھر ہے’ یہاں کے دکانداروں کی خوشحالی اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں’ شوکت علی رانا نے کہا کہ آج کے استقبال نے ہمیں مقروض کر دیا ہے’ انشاء اللہ ہم پہلے سے زیادہ محنت کر کے اور ستیانہ روڈ کے مسائل کو ختم کر کے یہ قرض اتاریں گے’ انہوں نے سینئر نائب صدر شفاعت علی رانا کو ستیانہ روڈ کی تنظیم کو بھر سے زندہ کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میرا خاندان گذشتہ چالیس سے آپ کی خدمت کر رہا ہے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے’ ہمیشہ اپنی جیب سے خرچ کیا ہے’تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر شفاعت علی رانا نے کہا کہ ستیانہ روڈ کے دکانداروں کو اتفاق و اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی’ اگر ہم بھی اتفاق ہو گا تو کوئی سرکاری افسر ہمیں بلاوجہ پریشان نہیں کر سکتا’ انشاء اللہ آنے والے وقت میں ہم سب منظم ہو کر ستیانہ روڈ کی بہتری اور یہاں کے تاجروں کی خوشحالی کیلئے کام کریں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری رانا قدیر حسین نے کہا کہ ستیانہ روڈ کے دکانداروں کے مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیحات ہیں’ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں اور نہ ہی ہم نے کسی سے کوئی مفاد حاصل کرنا ہے’ ہماری تمام وفائیں ستیانہ روڈ کے تاجروں کیلئے ہیں’ انہوں نے کہا کہ ہم 24 گھنٹے آپ لوگوں کی خدمت کیلئے حاضر ہیں’ آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوہمیں آگاہ کریں انشاء اللہ آپ کی امنگوں کے مطابق حل کروائیں گے’ آخر میں میزبان حافظ ارسلان نائب صدر انجمن تاجران ستیانہ روڈ نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے صدر شوکت علی رانا نے ہمیں جو ذمہ داریاں دی ہیں ہم انہیں اچھی طرح نبھائیں گے اور اپنی محنت اور لگن سے ثابت کریں گے کہ ہمارے قائدین نے ہمارا انتخاب درست کیا تھا
6