ستیانہ میں خون کی ہولی کا مقدمہ درج’ملزمان پکڑے نہ جا سکے

جڑانوالہ (نامہ نگار) آر پی او فیصل آباد نے 4افراد کے قتلوں کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی آپریشن عمارا شیرازی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن طارق کی سربراہی میں ایس پی ٹائون جڑانوالہ ضیا الحق،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ مقدمہ میں نامزد افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں