ستیانہ کے علاقہ میں دیہاتی کو اغوا کرنیوالا اسکا بھائی نکلا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ کے علاقہ 31 گ ب میں دیہاتی کو اغواء کرنے والا اس کا بھائی نکلا، پولیس نے اغواء کار بھائی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق31 گ ب کے رہائشی محمد ذیشان نے بتایا کہ 30جولائی کو اسکے والد عبدالغفار کو اسکے تایا گلزار احمد نے فون کر کے بلایا کہ اپنا فون آ کر لے جائو اس کا والد فون لینے گیا واپس نہ آیا، جبکہ مغوی کے لواحقین سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا تو پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ ستیانہ انسپکٹر آفتاب احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغوی کے بھائی گلزار کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا اور اس کے ساتھی شاہد کو بھی قابو کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں