سجل علی اور فرحان سعید ایک ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونے کو تیار

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور گلوکار و اداکار فرحان سعید اسکرین پر پہلی بار ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جادو چلاتے نظر آئیں گے۔فرحان سعید پاکستان کے ایک ایسے اسٹار ہیں جو ہمیشہ ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بطور گلوکار ان کی جادوئی آواز ہو یا ڈراموں میں بہترین رومانوی لیڈ، وہ ہر طرح سے ناظرین کو مسحور کرنا جانتے ہیں، ان کا آخری مین اسٹریم میگا پراجیکٹ میرے ہمسفر تھا جس میں ہانیہ عامر تھی جو بین الاقوامی سطح پر بھی ہٹ رہی تھی۔دوسری جانب سجل علی بھی ایک ایسی اسٹار ہیں، انہوں نے کئی میگا ہٹ ڈراموں میں کام کیا، وہ میں منٹو نہیں ہوں میں ہمایوں سعید کے مدمقابل بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گے اور اب وہ فرحان سعید کے ساتھ ایک رومانوی ڈرامے میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔سجل علی اور فرحان سعید کو سکس سگما کے پروجیکٹ “تو جو ملا میں پہلی بار ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے، دونوں فنکاروں کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں