سجل علی نے بھانجی کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ سجل علی نے بھانجی سیرینا کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بہن صبور علی کی بیٹی اور اپنی بھانجی کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیپشن میں دل کی ایموجیز بناتے ہوئے لکھا کہ اس نے میری آنکھیں لے لیں۔اداکارہ مایا علی نے تصاویر پر ماشا اللہ لکھا اور کہا کہ مبارک ہو خالہ۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکار صبور علی اور اداکار علی انصاری کے گھر 19 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں