سجل علی کیساتھ تعلقات فیروز خان کی والدہ نے خاموشی توڑ دی

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار فیروز خان کی والدہ نے بیٹے کے سجل علی سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں فیروز خان کی زندگی سے متعلق کئی باتوں کا انکشاف کیا ہے، جن میں سجل علی کے ساتھ فیروزخان کے تعلقات کا ذکر بھی شامل تھا۔ فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا، دونوں نے ڈرامہ سیریل چپ رہو، گلِ رعنا، اور فلم زندگی کتنی حسین ہے میں ایک ساتھ کام کیاتھا ۔صوفیہ ملک نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ دونوں تعلق میں تھے لیکن یہ ان کے نصیب میں نہیں تھا،بعد میں دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔ صوفیہ ملک نے اپنے بیٹے کی طلاق اور ان پر سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات پر بھی بات کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیااور کہا کہ وہ چاہیں تو بہت کچھ کہہ سکتی ہیں، لیکن خاموش رہنا ہی بہتر سمجھتی ہیں۔فیروز خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عمومی طور پر عورت کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں