سحرش نےUSAجونیئر گولڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی

نیویارک (سپورٹس نیوز) پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش علی نے اپنی بہن ماہ نور علی کو شکست دے کر یو ایس اے جونیئر ویمن گولڈ سکواش چیمپین شپ جیت لی، سحرش علی نے گولڈ اور ماہ نور علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔ نیویارک میں چیمپین شپ کے گرلز انڈر15 ایونٹ کا فائنل علی سسٹرز کے درمیان کھیلا گیا، ٹائٹل کیلئے ہونے والے مقابلے میں حیران کن طور پر سحرش علی نے ٹاپ سیڈ ماہ نور علی کو 0-3 سے ہرا دیا۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل ویمن سکواش میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والی علی سسٹرز نے میلبورن میں ہونے والی آسٹریلین جونیئر ویمن اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں