سحر حیات کی طلاق کی وجوہات پہلی بار منظر عام پر آ گئیں

لاہور(شوبز نیوز) پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کری ایٹر سحر حیات نے اپنی طلاق کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار تفصیلی بیان جاری کر دیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 2023 میں ایک پرتعیش تقریب میں ہوئی تھی، تاہم 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے، جس کا اختتام ستمبر 2025 میں طلاق پر ہوا۔سحر حیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سمیع رشید سے خلع لی ہے۔ طلاق کی وجوہات بتاتے ہوئے سحر نے انکشاف کیا کہ سمیع کا رویہ توہین آمیز تھا اور وہ انہیں مسلسل ہراساں کرتے تھے۔سحر حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہاں، میں نے اپنے شوہر سے خلع لے لی ہے کیونکہ مجھے روزانہ طلاق کی دھمکیاں دی جاتی تھیں، وہ روز مجھ سے کہتے تھے کہ کیا میں تمہیں طلاق دے دوں؟ کیا میں تمہیں تین لفظوں میں تمہاری اوقات دکھا دوں؟ وہ اپنے والدین اور خاندان کے سامنے مجھے گالیاں دیتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں