سخت الفاظ بچے کی شخصیت متاثر کرتے ہیں، زاہد احمد

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ سخت الفاظ بچے کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔اداکار زاہد احمد نے گزشتہ روز پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈرامے میں ایسے شخص کا کردار ادا کیا جس کی شخصیت اس وقت ٹوٹ گئی جب اسے بچپن میں بدسلوکی اور دھمکیاں دی گئیں۔اداکار نے بتایا کہ اس کردار کو ادا کرتے ہوئے والدین کے بارے میں میرا نقطہ نظر بدل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں