2

سدرہ نیازی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سدرہ نیازی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور صحافی کیا وہ ہمیشہ کرائم رپورٹنگ میں دلچسپی رکھتی تھی لیکن بعد میں انہیں اداکاری کی پیشکشیں ہوئیں اور انہوں نے شوبز میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ نے متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کی جسے لوگوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔اب حال ہی میں سدرہ نیازی نے اپنی سالگرہ کا جشن بہترین دوستوں صبور علی، یشما گل، ایمن اور منال خان کے ساتھ منایا ہے۔اداکارہ کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔اس سے قبل انٹرویو میں سدرہ نیازی نے کہا تھا کہ ہزار بار، محبت بھی کوئی ایسی چیز ہے جس کو آپ قید کردیں کہ بس ایک بار ہوگئی، عشق کی بات کریں تو کچھ الگ معاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں