ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار کے داخلی راستوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ،بدبو اور تعفن کے باعث گزرنا محال،صفائی ستھرائی کا کوئی نظام نہیں عوامی نمائندے خاموش تماشائی ،تفصیلات کے مطابق سدھار،ٹھیکریوالہ،ملاں پور،35ج ب اور گردونواح میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر وں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کے باعث مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور راہگیروں کا گزرنا محال ہو چکا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ عوامی نمائندوں کا بھی وہاں سے گزر ہوتا ہے لیکن چمکتی ہوئی بڑی گاڑیوں میں گردوغبار اڑاتے ہوئے وہاں سے گزر جاتے ہیں مجال ہے کبھی انہوں نے صفائی ستھرائی کروانے کا بھی سوچا ہو کئی سال گزر گئے شہری اپنی مدد آپ کے تحت تو کئی بار اٹھوا چکے ہیں لیکن کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث مجبورا شہریوں کو اسی مقام پر پھینکنا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی سہولیات کو عوام کے دروازے تک پہنچانے کے دعوے کرنے والے عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ مفاد پرستی نے اجتماعی و فلاحی مسائل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
28