سدھار میں گداگروں کی بھرمار،بچوں کو مانگنے پر مجبور کرنے کا انکشاف

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار میں گداگر و ں کی بھرمار، بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا جانے لگاضلعی انتظامیہ خاموش، شہریوں کا وزیرِ اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ, تفصیلات کے مطابق سدھار اور نواحی علاقوں میں گداگروں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ متعدد مقامات پر چھوٹے چھوٹے بچے اسکول جانے کے بجائے ہاتھوں میں کشکول تھامے سڑکوں اور بازاروں میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ میل حضرات ان کو روزانہ صبح سویرے 125 موٹر سائیکلوں پر گداگروں کو مختلف مقامات پر اتارا جاتا ہے، جو شام ڈھلنے پر انہیں واپس لے جاتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ منظم گروہ نہ صرف کم عمر بچوں سے بھیک منگواتے ہیں بلکہ دن بھر جمع ہونے والی رقم رات کے وقت جوئے اور شراب نوشی میں اڑا دی جاتی ہے۔ بیشتر گداگر کولیوں اور ملحقہ علاقوں میں خیمہ نما جھونپڑیوں میں رہائش پذیر ہیں جن کی نہ کوئی شناخت ہے، نہ کسی سرکاری ریکارڈ میں اندراج۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مشکوک افراد کی آمد سے علاقے میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف بیانات اور دعوں تک محدود ہے۔ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے, مقامی لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سدھار اور ملحقہ علاقوں میں گداگروں کے خلاف باقاعدہ آپریشن کیا جائے تاکہ نہ صرف عوام کو ریلیف ملے بلکہ جرائم کی شرح میں بھی نمایاں کمی واقع ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں