سدھار کے علاقہ میں لاکھوں روپے مالیت کی بکریاں چوری

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار،89رتن سے 4لاکھ 50ہزار مالیت کی 11شاخ بکریاں چوری ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 89رتن کے رہائشی حمید اسلم ولد محمد اسلم کی حویلی سے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4عدد شاخ بکریاں جن کی مالیت تقریبا 2لاکھ بنتی ہے چوری کر کے فرار ہو گئے ،محمد امین ولد فضل محمد سکنہ 67سدھار نے گھر میں بکریاں پال رکھی ہیں رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نا معلوم چور 7عدد شاخ بکریاں جن کی مالیت تقریبا 250000بنتی ہے چوری کر کے فرار ہوگئے ،محمد عادل ولد عبدالخلیل عارضی طور پر 66دھاندرہ کے رہائشی کے گھر سے نا معلوم چور 55000ہزار روپے نقدی رقم اور طلائی زیورات جن میں 2انگھوٹیاں 1بریسلٹ،جن کی مالیت تقریبا 550000روپے بنتی ہے اور ایک عدد دو نالی گن لائسنسی چوری کر کے لے گئے ،محمد شفیق ولد محمد شریف سکنہ 35سبزی منڈی سے گھر واپس آ رہا تھا کہ 37گردانہ موٹروے پل کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ دو ہزار روپے نقدی رقم اور موبائل جس کی مالیت تقریبا 48000روپے ہے چھین کر 63مہتہ کی جانب فرار ہو گئے ،عبدالمجید ولد محمد یوسف سکنہ 73جھپال نے نماز کیلئے موٹرسائیکل نمبری ALG5373ماڈل 2022جس کی مالیت تقریبا 110000ہے نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گے ،ریاست علی ولد جان محمد سکنہ 78جودی کو فیسکو ملازمین نے بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا،نذر حسین ولد اللہ دتہ سکنہ 66دھاندرہ کے گھر کے باہر سے نا معلوم ملزمان ریڑھا چوری کر کے لے گے جس کی مالیت تقریبا 40000بنتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں