40

سدھوپورہ کے غوثیہ پارک میں صفائی کی ناقص صورتحال

فیصل آباد (پ ر) پاکستان عوامی تحریک میڈ یا سیل سیکرٹری منظور حسین رحمانی نے کہا ہے کہ سدھو پورہ محلہ غوثیہ پارک گلی نمبر7سمیت گلیاں گندگی سے بھرے ہوئے ہیں’ پورے علاقے میں خا کروب آتے ہیں بغیر پیسے لئے بغیر کوڑے کے ڈھیر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ صفائی نہیں کرتے ۔گھروں کے لوگ خود گلیوںکی صفائی کرنے پر مجبور ۔ان لٹیروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔لوگ ان خاکروبوں او رسینٹر ی سپروائزر سے تنگ آچکے ہیں۔ لائیلپور ٹائون کے افسران سدھوپورہ محلہ غوثیہ پارک میں گندگی کے ڈھیر اور کوڑاکرٹ انتظامیہ کو منہ چڑھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں