سربراہ اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب انسانیت کے حقیقی مسیحا ہیں،محمد عابد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف کوارڈی نیٹر اخوت پاکستان حاجی محمد عابد نے کہا ہے کہ سربراہ اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب حقیقی مسیحا ہیں جنہوں نے اللہ کی مخلوق کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کیلئے ملک بھر میں امیدکی شمع روشن کر رکھی ہے’ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سربراہ اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کا اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج کے علاوہ اہل خانہ کے افراد موجود تھے’ حاجی محمد عابد نے کہا کہ پاکستان کے طول و عرض کے 60 لاکھ گھرانوں تک اخوت کی شمع جل رہی ہے جو ڈاکٹر امجد ثاقب کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے’ آج کے پرفتن دور میں اللہ کی مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کرنا عظیم کام ہے جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج نے کہا کہ حاجی محمد عابد انتہائی پر خلوص محبت کرنے والے اور دوست نواز شخصیت ہے جنہوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے دوستوں کو ہر خوبصورت پروگرام میں مدعو کریں اور ان کی شرکت کو بھرپور انداز میں پیش کریں’ آخر میں ڈاکٹر امجد ثاقب نے حاجی محمد عابد اور ان کے اہل خانہ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں آکر مجھے گھر جیسا ماحول میسر آیا ہے’ میرا فیصل آباد کے مخیر حضرات کو پیغام ہے کہ فیصل آباد کو مدینے جیسی ریاست بنائیں جہاں مواخات ہو’ جہاں ایک بھائی کو دوسرے بھائی کا احساس ہو اور وہ اس کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہو’ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سارے لوگ آپ میں اتحاد و اتفاق سے رہیں’ ہرطرف امن و آتشی ہو’ دہشت گردی کا نام و نشان نہ ہو’ انشاء اللہ میری یہ خواہش ضرور پوری ہو گی اور پاکستان امن کا گہوارہ بن کر رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں