سرجری کے بعد بھارتی اداکار سلیم کی صحت میں بہتری آ گئی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اسکرین رائٹر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کم درجے کے برین ہیمریج کے بعد اب بھی ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ملک بھر میں مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، اسی دوران اداکارہ ڈیزی شاہ نے ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اپڈیٹ شیئر کی ہے۔ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں ڈیزی کا کہنا تھا کہ سلیم خان کی صورتحال مثبت ہے، گو کہ ڈیزی شاہ خود اسپتال میں ان سے ملاقات نہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں