45

سرحدی دیہات کانوجوان غلطی سے بارڈر کراس کرگیا

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)سرحدی دیہات کا نوجوان غلطی سے بارڈر کراس گیا’ غلطی سے بارڈر کراس کرنے والا نوجوان ذہنی معذور ہے مقامی افراد بھارتی پولیس کے حوالے مقدمہ درج’ منڈی صادق گنج کے ملحقہ سرحدی دیہات پھرنواں والا کا رہائشی نوجوان سرحد کراس کر گیا جس پر اسے بی ایس ایف نے گرفتار کر کے بھارتی پولیس کے حوالے کر دیا بھارتی میڈیا کے بی ایس ایف نے سرحد کراس کرنے والے نوجوان کو تھانہ کوئی کڑا کی پولیس کے حوالے کیا تھانہ کوئی کڑا کے ایس ایچ او شیو کمار کے مطابق نوجوان نے بھارتی ضلع فاضلکا کے گاں روپ نگر کے قریب سے سرحد کراس کی تو اسے بی ایس ایف نے گرفتار کر کے ہمارے حوالے کر دیا ایس ایچ او شیو کمار کا کہنا تھا تھانہ کوئی کڑا میں اس نوجوان کے خلاف مقدمہ نمبر 52 پاسپورٹ ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ابتدائی تفتیش میں نوجوان نے اپنا نام مکرم شریف بتایا اور بہت کم گو ہے اس کے بارے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستانی حکام نے اس کے سلسلے میں کوئی رابطہ کیا تو ایس ایچ او شیو کمار کا کہنا تھا ہمیں اس بارے میں علم نہیں ہے ہو سکتا ہے کہ پاکستانی حکام یا پاکستان رینجرز کا بی ایس ایف سے رابطہ ہوا ہو بھارتی میڈیا کی یہ خبر شوشل میڈیا پر شئیر ہونے پر مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان ذہنی معذور ہے اور غلطی سے سرحد کراس کر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں