22

سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا

ڈیرہ غازی خان (بیوروچیف) پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25سے 30خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا اور 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے۔تاہم پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے اور حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔ترجمان نے کہا کہ تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں