13

سرحد کی بندش،افغان عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاک افغان کشیدگی میں کمی نہیں آ سکی’ افغانستان کی طرف سے دراندازی اور تحزیبی کارروائیاں جاری’ سرحدی بندش نے افغان عوام کو ”لرزا” دیا ہے بے پناہ مریض علاج کیلئے پشاور آنے کے منتظر’ کراچی پورٹ پر1250 کنٹینرز کلیئرنس کے منتظر’ سینکڑوں ارب روپے تاجروں سرمایہ کاروں کے ڈوبنے کا اندیشہ’ طورخم چمن سرحدی پوائنٹس پر 470 سے زیادہ ٹریلرز گزشتہ 48روز کھڑے ہیں پھل’ اشیائے خوردونوش گل سڑ گئے۔ تفصیلات یوں ہیں کہ افغانستان کی طرف ریاستی غیر ریاستی عناصر پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہو رہے ہیں آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے دونوں ممالک میں براہ راست یا بالواسطہ رابطے بحال نہیں ہو سکے افغانستان کے اندر طالبان مخالف دھڑے اور ناردرن الائنس متحد ہو گئے ہیں کابل اور قندھار اس وقت خطرے میں ہیں طالبان کیلئے اپنی حکومت قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایران تاجکستان نے افغانستان کو اپنی بندرگاہوں کی سہولیات دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں