سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ کو مبارک باد

جڑانوالہ(نامہ نگار)سماجی شخصیت سردار مختار ڈوگر کی سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور نامزد ہونے پر مبارکباد ، تفصیلات کے مطابق سیاسی شخصیت چک نمبر 128گ ب پل جھال سردار مختار ڈوگر نے سرداراکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ سردار اکبر علی ایڈووکیٹ سابق صدر لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد ہونا نہ صرف ڈوگر برادری کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ اہلیان جڑانوالہ کیلئے اعزاز ہے علاقہ کی تعمیر و ترقی خوشحالی میں ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ اور انکے خاندان کا اہم کردار ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں