سردار اکبر علی ڈوگر ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد

جڑانوالہ (نامہ نگار) سپوت جڑانوالہ سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد، وکلا برادری واہلیان جڑانوالہ کا جشن و مبارکباد، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خان بہادر ڈوگر، ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سردار آصف ڈوگر، سردار اصغر علی ڈوگر کے بھائی سابق صدر لاہور ہائیکورٹ سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزد کر دیا گیا ہے جس پر وکلا برادری و اہلیان جڑانوالہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپوت جڑانوالہ سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ کا ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے انکی تعیناتی سے عوام کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی ہونگی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ کی ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزدگی پر دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور انکے آبائی گاں مانہ ٹبہ میں جشن کا سماں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں