سردار اکبر علی ڈوگر لاہور ہائیکورٹ کے مستقل جج تعینات

جڑانوالہ (نامہ نگار) ”جڑانوالہ کا اعزاز” ایڈیشنل جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر کو لاہور ہائیکورٹ لاہور کا مستقل جسٹس بنا دیا گیا، تفصیلات کیمطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں تعینات 11ججوں کو مستقل کر دیا ہے جن میں سے ایڈیشنل جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر بھی شامل ہیں لاہور ہائیکورٹ لاہور کا مستقبل جسٹس بننے پر اہلیان جڑانوالہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ لاہور جسٹس کے عہدے پر فائز ہونیوالے سردار اکبر علی ڈوگر نے یہ سنگ میل انکی انتھک محنت علمی قابلیت دیانتداری اور عدل و انصاف کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے انکی شاندار کامیابی نہ صرف وکلا نوجوان قانون دانوں اور عدل و انصاف کے خواہشمند افراد کیلئے حوصلہ افزا اور متاثر کن ہے اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ محنت ایمانداری اور لگن سے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائیکورٹ لاہور کے مستقبل جسٹس کے عہدے پر فائز ہونیوالے سردار اکبر علی ڈوگر کے بھائی سردار خان بہادر ڈوگر رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122اور انکے دوسرے بھائی سردار آصف ڈوگر ڈپٹی کمشنر لیہ اور تیسرے بھائی سردار اصغر علی ڈوگر صدر پولٹری ایسوسی ایشن فیصل آباد ہیں ڈوگر برادری کے چاروں بھائی اہم عہدوں پر فائز ہو کر علاقے کے عوام کی شب و روز خدمت میں مصروف عمل ہیں مستقل جسٹس بننے پر سردار اکبر علی ڈوگر کے آبائی گائوں چک نمبر 642 گ ب مانہ ٹبہ میں جشن کا سماں ہے اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں