سردار فاروق ڈوگر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف قانون دان سردار فاروق ڈوگر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب ہو گئے، کامیابی کے بعد ڈسٹرکٹ بار پہنچنے پر صدر ڈسٹرکٹ بار رائے سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ’ سیکرٹری بار سید محمد وہاب شاہ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء برادری نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے۔ یاد رہے کہ سردار فاروق ڈوگر ایڈووکیٹ کا شمار فیصل آباد کے معروف قانون دانوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل اور فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور ہر فورم پر وکلاء کے مسائل کو اجاگر کیا۔ ان کی شبانہ روز محنت پر پنجاب بار کونسل میں بھاری اکثریت سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب عہدیداروں سمیت تمام وکلاء برادری نے سردار فاروق ڈوگر کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں