سردار محمد یوسف کو وفاقی وزیر مذہبی امور بننے پر مبارکباد

اسلام آباد (بیوروچیف) ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد’ وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کیلئے ان کے آفس پہنچے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا’ اس موقع پر حافظ محمد امجد نے کہا کہموصوف خداداد صلاحیتوں کے مالک’ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے’ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دنیا بھر میں اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام انتہائی ضروری ہے’ مجھے یقین ہے کہ سردار محمد یوسف مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے ‘ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں پاکستان میں فتنہ خوارج پھیلتا جارہا ہے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور بدگمانی کسی حد تک بڑھ چکی ہے۔فتنہ خوارج کی سوچ مسلمان معاشروں کیلئے خطرہ ہے۔ علماء اور ریاست پاکستان کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔اسلام میں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے۔ جو قوتیں پاکستان میں علماء ، مساجد، مذہبی شخصیات کو دوران نماز اپنی وحشت کا نشانہ بنا رہی ہیں و دہشت گردی کر رہی ہیں اور حکومت وقت کو دہشت گردی کا سر کچلنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے’ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حجاج کرام اور زائرین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنا میری اولین ترجیحات ہیں’ اس کے علاوہ حجاج کرام کے مسائل کو حل کرنے اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام اقدامات کروں گا’ انہوں نے بولان آپریشن میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دہشت گرد پاکستان اور پاکستان کی عوام کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں