سردار محمود خان لغاری کی وفات پر اظہار تعزیت

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) نامہ نگار عظیم مذہبی اسلامی سکالرز ممبر قرآن بورڈ مرکزی راہنما جمعیت علما پاکستان سردار محمد خاں لغاری کی وفات پر جمعیت علما پاکستان کے مرکزی راہنما سالار جمعیت علامہ شاہ محمد اویس نورانی, پیر اعجاز احمد ہاشمی،صوبائی صدر پنجاب علامہ نور احمد سیال، حاجی فیاض احمد، مفتی محمد ابرہیم قادری، مولانا عبد المجید جتک،سیئنر نائب صدر پنجاب مفتی محمد احمد برکاتی،جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر جاوید اختر نورانی،صوفی محمد اسماعیل قادری نورانی مفتی محمد عبدالشکور رضوی قاری محمد منظور ساقی نورانی محمد صابر عرفات ودیگر مشائخ علما کرام نے ملک بھر سے اپنے بیانات میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے ان کے خاندان کے علاوہ جے یو پی اور اہل سنت ایک مخلص اور محب وطن سیاستدان اور اتحاد امت کے داعی راہنما سے محروم ہو گئی ہے،علامہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی کے لئے وقف کر رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں