71

سردیوں میں بجلی کا استعمال بڑھانے کیلئے قیمت کم کرنے کی تجویز زیر غور

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بجلی کا استعمال بڑھانے کے لیے قیمتوں میں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے ، سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10 ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کی پالیسی مرتب کررہے ہیں۔ تجویز ہے کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کردی جائے تاکہ استعمال بڑھ جائے ۔مصدق ملک نے نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے ۔ ہم پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) کا 700سے 800 ارب کا قرضہ بیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے جو کوششیں کررہے ہیں وہ اپنی نسلوں کے لیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں