7

سردی کے رنگ دکھاتے ہی گیس کی طلب پڑھ گئی

لاہور (بیوروچیف) ملک بھرمیں سردی بڑھتے ہی گیس کی طلب 2200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ گئی۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق اس وقت قدرتی گیس کی دستیابی 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ طلب 2200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ گئی ہے۔ سوئی سدرن کے پاس 800 جبکہ سوئی نادرن کے پاس 700 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہے،گیس کی طلب پوری کرنے کیلئے درآمدی ایل این جی گھریلوصارفین کو دی جائے گی، اس وقت 1000 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے، درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے سے 50 فیصد قیمتیں بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ لوڈ مینجمنٹ کے تحت صارفین کو صبح 5 سے رات 10بجے تک گیس دی جا رہی ہے۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق سردی مزید بڑھنے سے صرف 8 گھٹنے گیس فراہم کی جائے گی، ناشتے اور دو وقت کھانے کے وقت گیس دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں