کمالیہ(نامہ نگار)سردیوں کا آغاز ہوتے ہی کمالیہ میں سرسوں کے ساگ کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ دیسی گھی میں پکایا جانے والا ساگ اپنے منفرد ذائقے اور روایتی لذت کی وجہ سے خاص مقبولیت رکھتا ہے ۔ کمالیہ کے گردونواح میں سرسوں کی کاشت وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے اور دس ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ سرسوں کی فصل کاشت کی گئی ہے ۔ساگ پاکستان کی دیہی و شہری ثقافت کا ایک پسندیدہ کھانا ہے ، جو عموما مکئی کی روٹی، مکھن اور لسی کے ساتھ تناول کیا جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ساگ کا استعمال دل کی صحت کے لیے مفید ہے جبکہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔غذائیت، ذائقے اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے سرسوں کا ساگ آج بھی گھروں کے دسترخوان کی شان سمجھا جاتا ہے




