سرفراز بھائی’ آپکی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا’ بابراعظم

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جاری اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ سیفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔بابر اعظم نے کہا کہ آپ کی رہنمائی اور یقین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ کو دیے گئے آپ کے یادگار لمحات کا شکریہ،آپ کی نئی زندگی کے اس مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6164 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے 315 کیچز اور 56 اسٹمپنگز کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں