سرفراز کی کپتانی کی صلاحیت’ بابر’ رضوان سے زیادہ تھی’ باسط علی

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ معین خان جیسے وکٹ کیپر راشد لطیف کی جیب میں رہتے تھے۔راشد لطیف اور معین خان کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہے راشد کا مقابلہ تو جیفری ڈیوجن سے تھا۔انہوں نے کہا کہ معین خان کی بیٹنگ اچھی تھی اس کا انہیں فائدہ تھا، راشد کی ایک علیحدہ کلاس تھی اس کے آگے سب بچے ہیں جب موازنہ کوئی کرتا ہے تو میں تو مسکراتا ہوں۔باسط علی نے ایاز سموں سے کہا کہ آپ نے سوال کیا تو مجھے ہنسی آئی ہے کہ راشد کا موازنہ معین سے کررہے ہیں۔سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ جب محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں اوپننگ کی تو میں نے کہا کہ تم اوپننگ کیوں کررہے ہو؟ تو اس نے کہا کہ مجھے این سی اے سے حکم آیا ہے۔ جس پر میں نے کہا کہ تم نے اپنی کرکٹ تباہ کرلی۔باسط علی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے اس کے بعد رنز بھی کئے، کیونکہ اوپنر کے پاس تو بہت چانس ہوتے ہیں، دائرہ مل رہا ہے، اپنے اپنے لئے کھیل رہے ہیں۔باسط علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں یہ دیکھنا ہوگا کہ میچ فنشر کون ہے؟ گیم چینجر کون ہے؟ کس کے 10 بالز پر 20 رنز ہیں؟سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ شاید میچ اوپنر جتواتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں