سرمائی اولمپکس گیمزتیاریوں کے آخری مرحلے میں داخل

روم (سپورٹس نیوز) سرمائی اولمپکس گیمز2026کی تیاریوں کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کے مطابق نے سرمائی اولمپکس کے لئے 69دن بعد یونان کے شہر اولمپیا میں اولمپک مشعل روشن کی جائے گی، جس کے بعد میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔یہ آئی او سی کی کوآرڈینیشن کمیشن کی اٹلی میں آخری باالمشافہ ملاقات تھی، کیونکہ کھیل 6 فروری کو میلان کے سان سیرو سٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔آئی او سی کی صدر کرِسٹی کووینٹری نے کہا کہ میلانو کورٹینا گیمز اولمپک ماڈل کی نئی حکمتِ عملی کا اہم سنگِ میل ہیں، جن کا مقصد صرف میلان اور کورٹینا ہی نہیں بلکہ پورے اٹلی اور اولمپک تحریک کے لیے یادگار بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں