سرمایہ کاروں کا سٹاک مارکیٹ پر اعتماد بڑھ گیا،ایک ماہ میں15ہزار اکاؤنٹس کا اضافہ

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اکائونٹس کھلوانے کی ماہانہ رفتار میں تین گنا اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سال میں150فیصد کا شاندار سالانہ ریٹرن کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اکائونٹس کھلوانے کی ماہانہ رفتارمیں تین گنااضافہ ہوگیا ۔۔ دسمبر کے صرف ایک ماہ میں 15 ہزارسرمایہ کاروں نے اکائونٹس کھلوائے۔رپورٹ کے مطابق دسمبر کے صرف ایک ماہ میں 15ہزار سرمایہ کاروں نے اکانٹس کھلوائے جبکہ ڈیڑھ سال پہلے ہر ماہ صرف5ہزاراکائونٹس اسٹاک مارکیٹ میں کھل رہے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹوٹل اکائونٹس کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی۔چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید کا کہنا ہے کہ ماضی میں اکانٹس کیوں بند ہوئے؟یہ بھی دیکھنا ہوگا، اکانٹ مینٹیننس چارجز میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے، مارکیٹ کے ثالثوں کو حقیقی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں