سرمایہ کاری،اقتصادی تعاون کیلئے ملکی حالات بہترین قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں۔ سرمایہ کاری واقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرر ہے ہیں۔وزیرِخزانہ نے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیا ت کی گول میز اجلاس میں شرکت کی، وزیرخزانہ نے “پاکستانی معیشت کو چیلنجز، مواقع اور اسکے بعد” کے موضوع پر خطاب کیا۔وزیرِخزانہ محمداور نگز یب نے شرکا کو پاکستان کی حالیہ معاشی پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو اجاگر کیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیرخزانہ نے ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل پر بھی روشنی ڈالی، اصلاحاتی عمل کے ذریعے افرادی صلاحیت، نظام اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے اہداف کا ذکرکیا۔ وزیرِ خزانہ نے نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور حکومت کے اصلاحاتی عزم کو دہرایا۔محمداورنگزیب نے کہا کہ حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر ہیں، سرمایہ کاری واقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کررہے ہیں،بعد ازاں وزیرِخزانہ نے شرکا کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں